پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دے دیا: سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کشمیری رہنما اسلام آباد کے رویے سے نالاں ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہےکہ حکمرانوں نے کشمیر پر بیان بازی کے سوا کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی مخالف تحریک نہ ہونے کے باوجود حکومت سہمی ہوئی ہے، حکومت کی 2 سال کی معاشی پالیسیاں ناکا م ترین ہیں، لگتا ہے کہ حکمرانوں کو مدت پوری نہ ہونے کا یقین ہوچکا ہے ۔

بی آر ٹی کے افتتاح پر بھی تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بی آرٹی نامکمل ہے، صرف افتتاح کا شوق پورا کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے