وعدہ کیا گیا تھا کہ مارچ میں حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہےکہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں حکومت کو جعلی بھی کہتی ہیں اور وقت پڑے تو اس کے بل بھی منظورکراتی ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کو تذبذب سے نکل کر واضح پالیسی اپنانی ہوگی، قول وفعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا جس کے بعد عام آدمی حزب اختلاف کی تحریک پر مکمل اعتماد کرےگا۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ یہ کیا گیا تھاکہ مارچ میں اس حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے گی،ہم مایوسی کا شکار نہیں اور نہ ہی مایوسی قریب آنے دی ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی تحریک کی طرف جانے پر کوئی اعتراض نہیں، یکسوئی کے ساتھ قوم کا اعتماد حاصل کرسکتے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کولائحہ عمل دینے کی ضرورت ہے،کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، قوم کے سامنے واضح پلان رکھنے کی کوشش کریں گے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی نفی کرتاہے،یہ فیصلہ امت مسلمہ یا عرب دنیا کافیصلہ نہیں،کمزور مسلمان ممالک کو مجبورکیاجارہا ہے کہ وہ اسرائیل کوتسلیم کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے