افتتاح کے دوسرے ہی روز پشاور بی آر ٹی کی بس خراب ہوگئی

افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا آج دوسرا روز ہے اور بس خراب ہو گئی جس کے باعث مسافر تپتی دھوپ میں بس سے اتر کر پیدل جارہے ہیں۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹوٹ رانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ بالاحصارکے مقام پر بس پنکچر ہوئی تھی جسے وزنی کرین کی مدد سے چمکنی ڈپو منتقل کرکے اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پشاور بس منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔

گزشتہ روز بی آر ٹی پشاور کی سیکیورٹی پر مامور گارڈ کی پٹائی اور اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد بی آر ٹی کے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے