بیوی سے جھگڑا: باپ نے 6 ماہ کے بچے کو دیوار سے پٹخ کر مارڈالا

لاہور: نادر آباد میں گھریلو جھگڑے پرسنگ دل باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹےکو دیوار سے پٹخ کر مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق نادرآباد کے رہائشی نوید کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر ملزم نوید نے طیش میں آکر اپنے 6 ماہ کے لخت جگر فیضان کو دیوار کے ساتھ پٹخ دیا جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے بچےکی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور ان دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے