واجبات کی عدم ادائیگی پر چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد کے دفاتر کی بجلی منقطع

اسلام آباد: آئیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری افسران کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی چیئرمین سی ڈی اے آفس کی بجلی کاٹ دی گئی۔

اس کے علاوہ میئر آفس میلو ڈی اور پی ڈبلیو ڈی مین آفس جی نائن کے کنکشن بھی منقطع کردیے گئے ہیں جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی، بلیو ایریا ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹریٹ لائٹس کے دفاتر کے کنکشن بھی منقطع کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جون 2019 سے سی ڈی اے نے اسٹریٹ لائٹس کے بل ادا نہیں کیے لہٰذا ایک ارب 40 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے