کراچی: بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مبینہ مقابلے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی شہر میں داخلے کی اطلاع ملی تھی جس پر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا تو اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد رفیق اور عدنان ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد عدنان کا تعلق بلال منصورہ گروہ سے تھا، اردو بازار میں چند سال قبل رینجرز کے ساتھ کئی گھنٹے مقابلہ اسی گروہ نے کیا تھا جس میں انتہائی مطلوب تین دہشتگرد اور ایک کی بیوی اور بچی ماری گئی تھی۔