دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہری پور میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد فرار ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے