11 فیصد پاکستانیوں میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوگئیں : تحقیق

پاکستان میں ماسک کے استعمال اور متواتر ہاتھ دھونے کے ثمرات سامنے آگئے۔

وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو کے باہمی تعاون سے جولائی میں نیشنل سیرویلنس اسٹڈی مکمل کی گئی۔

ریسرچ اسٹڈی میں لوگوں میں کورونا کے خلاف قائم اینٹی باڈی کی شرح جانچی گئی جس کے مطابق 11 فیصد پاکستانیوں میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوئی ہیں۔

ریسرچ اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہر دسواں پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈی صلاحیت قائم کرنے میں کامیاب ہے جب کہ اینٹی باڈی کی شرح زیادہ تر نوجوانوں میں بڑھی ہے اور بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں جب کہ قوت مدافعت کی کم شرح والے علاقے کورونا سےمتعلق ہائی رسک پر ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کو دھونا اور ماسک کا استعمال جولائی میں 60 سے 70 فیصد تک رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے