بھارت کلبھوشن کی نظر ثانی درخواست پر اپنا وکیل پاکستان بھیجنے کا خواہشمند

پاکستان میں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی درخواست کی سماعت کے موقع پر بھارت اپنا وکیل پاکستان بھیجنا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان سے رابطہ کر رہی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روح کے مطابق ہم نے کلبھوشن جادھو کے لیے بھارتی وکیل کی بات کی ہے تاہم پاکستان کو کلبھوشن کیس کی تمام کاپیاں اور بلارکاوٹ قونصلر رسائی دینی ہو گی۔

اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلبوشن جادھو کے معاملے کو جامع انداز میں دیکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا وکیل مقرر کرنے کے لیے بھارت کو ایک بار پھر پیشکش کی جائے۔

گزشتہ دنوں حکومت نے کلبھوشن جادھو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے