پی ٹی آئی کے اہم وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ناراض افراد کی شرح 46 فیصد پر برقرار جب کہ مطمئن افراد کی شرح بھی گزشتہ سروے کے مقابلے میں ایک فیصد کمی کے بعد 26 فیصد پر آگئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر ریلوے شیخ رشید عوامی حمایت میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سروے میں کورونا کے خلاف صوبائی حکومتوں کی کارکردگی میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے آگے رہا۔

سروے کے مطابق کے پی میں 61 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جب کہ 31 فیصد غیرمطمئن ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 48 فیصد مطمئن اور 39 فیصد غیرمطمئن جب کہ صوبہ سندھ میں 35 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 41 فیصد نے غیرمطمئن قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے