وفاقی حکومت کا ذلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ذلفی بخاری کی تقرری کے لیے سمری تیاری کرلی اور ان کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تقرری کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے 3 ممبران کی تعیناتی کے لیے 6 ناموں کا پینل تجویز کیا ہے جب کہ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کانام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاوید جبار، کامران لاشاری اور سلمان صدیق بطور ممبر بورڈ سبکدوش ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی ڈی سی نے اپنا شمالی آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ذلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ہیں اور ان کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے