بی آر ٹی پشاور کے فیڈر روٹس بھی فعال

پشاور: بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے فیڈر روٹس بھی فعال کر دیے گئے۔

ترجمان بی آر ٹی عالمگیر بنگش کا کہنا ہے کہ فیڈرز روٹس پر بس سروس کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی بس اسٹیشن تک مسافروں کے لیے حیات آباد میں فیڈر روٹ کھول دیا گیا ہے، اب 12 میٹر چھوٹی بس کی مدد سے سواریوں کو مین اسٹیشن تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ ہر 5 منٹ بعد فیڈر روٹ پر بس چلائی جائے گی، 25 بسیں حیات آباد کے رہائشیوں کو مختلف فیزز سے اسٹیشنز تک پہنچائیں گی۔

عالمگیر بنگش کا کہنا ہے کہ دور دراز سے اسٹیشن تک آنے والوں کی مشکل اب حل ہو جائے گی، شہر کے باقی فیڈر روٹس بھی جلد بحال ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں بھی بہت جلد فیڈر روٹ بس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے