بولان کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق

بولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے