پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نے سازشی نظریات کو زندہ کردیا

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نے سازشی نظریات کو زندہ کر دیا ہے۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق ہر 5 میں سے 3 پاکستانی کورونا کی حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے نظر آئے۔

گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق کورونا کو مبالغہ آرائی قرار دینے والوں کی شرح بھی 55 فیصد سے 70 فیصد ہو گئی ہے جب کہ وائرس سے لاحق خطرات کو حقیقی سمجھنے والوں کی شرح بھی 41 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد پر آگئی ہے۔

سروے کے مطابق 54 فیصد پاکستانی اس نظریے کے بھی حامی نظر آئے کے وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب احتیاطی تدابیر چھوڑنے سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس بارے میں حکومت نے عوام کو کئی بار خبردار کیا ہے لیکن گیلپ پاکستان کا سروے ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے