زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ: سیکرٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار

سندھ ہائی کورٹ سے سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتار کر لیا گیا۔

زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سیکرٹری بلدیات سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

سیکرٹری بلدیات نے متعلقہ کیس میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے روشن شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے سے ہی انکار کر دیا۔

سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کئی گھنٹے تک کمرہ عدالت میں موجود رہے اور کسی سے فون پر بات کرتے رہے۔

بعدازاں نیب حکام روشن شیخ سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔

اس کے علاوہ نیب نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق کمشنر کراچی لالا فضل الرحمن اور ڈائریکٹر واٹر بورڈ وسیم کو بھی گرفتار کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے