وزیراعظم عمران خان نے دیپالپور کی خاتون وکیل کے اغواء کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے دیپالپور کی خاتون وکیل کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔

متاثرہ خاتون ایڈووکیٹ نسرین ارشاد نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں دیپالپور کچہری میں ایک وکیل کے دفتر سے 14 اگست کو اغواء کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے کئی دن حبس بے جا میں رکھا اور پھر میلسی میں سڑک کنارے پھینک دیا، وہ نہیں جانتیں کہ اغواء کار کون تھے اور اُن کے کیا عزائم تھے۔

خاتون وکیل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی، خاتون کو میلسی سے تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے خاتون وکیل کی عیادت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ خاتون کے اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ سٹی دیپالپور میں درج تھا جب کہ خاتون کے بیانات کی روشنی میں تفتیش آگے چلے گی۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پرایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق کی سربراہی میں دو ڈی ایس پیز پر مشتمل خصوصی انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور متاثرہ خاتون کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے