کورونا میں بہتری پر بلوچستان میں تمام سرکاری محکموں کے دفاتر کھولنے کے احکامات جاری

کوئٹہ: کورونا وائرس کی صورتحال میں کمی آنے پر حکومت بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں کے دفاتر مکمل طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔

حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے گراف میں کمی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام انتظامی محکمے اور منسلک ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ فیصلہ مفاد عامہ کے تحت کیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،پہلے سے نافذ العمل دفتری اوقات کی پابندی کی جائے گی اور تمام دفاتر کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے