احسن اقبال کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے ہی غلطی سے عدالت پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اپنے کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ہی غلطی سے احتساب عدالت پہنچ گئے۔

احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے جس پر عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سےاحتساب عدالت آگئے، آپ کے کیس کی سماعت توکل ہے۔

عدالتی عملے کےبتانے پر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال واپس چلےگئے۔

اس سے قبل جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے، یہ حکمران ملک کا ہر شعبہ تباہ کررہے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا یہ دوسروں میں اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے