کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیاتی تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وزیراعلیٰ سندھ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

سہیل راجپوت گریڈ 21 کے افسر ہیں اور حال ہی میں وفاق نے ان کی خدمات سندھ کےسپرد کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کو عدالت سے گرفتار کیا، ان پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے