محرم میں سیکیورٹی کے پیشں نظر موبائل سر وس معطل رکھنے کا فیصلہ

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشں نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سر وس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے 7 شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے موبائل سروس معطل رکھنے کے اوقات کار مانگ لیے ہیں۔

موبائل سروس معطل کرنے والے شہروں میں لاہور، شیخوپورہ راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور شامل ہیں۔

صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نشاندہی کیے جانے والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کا تعین کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے اوقات کار پی ٹی اے کو بھجوائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے