بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں یا نہیں جواب جمع کرائیں: وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن کو حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

نمائندہ الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 30 اگست کو چار سال مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد 120 دنوں میں انتخابات کروائے جائیں گے۔

نمائندہ الیکشن کمیشن کے جواب پر عدالت نے حکم دیا کہ انتخابات کرانے ہیں یا نہیں، جواب جمع کرائیں، یہ جو زبانی بیان دے رہے ہیں یہ تحریری شکل میں لکھ کر دیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے