کراچی میں بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیر اور سکھن میں رہنے والے لوگ پھنس گئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو پناہ دینے کے لیے ملیر کے علاقوں میں اسکولوں کی عمارتیں خالی کرائی جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ لوگوں کی بحالی کا کام کرے۔

[pullquote]بلاول بھٹو کا بیان[/pullquote]

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز تک سندھ نے اپنی 90 سالہ تاریخ کی بدترین مون سون بارشیں دیکھی ہیں، آج بھی سپرمون سون کی تیز ترین بارشیں اور ریلےجاری ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو غیرمعمولی اور قدرتی آفت میں شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے