ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

نواسہ رسولﷺ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

کراچی کا محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس سے پہلے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس پڑھائی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیاں حسینیاں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

اس کے علاوہ پشاور، راولپنڈی، ملتان، حیدر آباد، سکھر، بنوں اور دیگر شہروں میں بھی محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔

شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوسوں میں عزاداری اورنوحہ خوانی بھی کی گئی۔

[pullquote]جلوس اور مجالس میں سیکیورٹی انتظامات سخت[/pullquote]

محرم الحرام کے جلوسوں کی سخت نگرانی کی گئی اور جلوسوں کی نگرانی پر ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے 6368 اہلکار اور آر آر ایف کی 3 کمپنیز تعینات کی گئی جب کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 سنائپرز جلوس کے اطراف تعینات کیے گئے۔

جلوس کی گزرگاہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کیے گئے تھے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے روٹ پرسرچنگ کرتا رہا۔

علاوہ ازیں 513 مجالس اور 281 جلوسوں میں 12455 افسران و اہلکار تعینات ہیں کیے گئے ہیں۔

لاہور میں 14ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

[pullquote]موبائل فون سروس بند[/pullquote]

محرم الحرام کے جلوسوں کی مناسبت سے سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے