کراچی میں لوڈشیڈنگ: نیپرا نےکے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد: کراچی میں جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کرکے اپنے لائسنس کی شرائط اور ٹیرف میں دی گئی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

نیپرا نے جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے جواب سے مطمئن نہ ہو کر اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

واضح رہےکہ کراچی میں جون اور جولائی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کمپنی کو حکومتی تحویل میں لینے کی وارننگ دی تھی جب کہ وزیراعظم نے بھی کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کا نوٹس لیا تھا لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شہر میں کرنٹ سے ہونے والی ہلاکتوں میں کے کیس میں کے الیکٹرک کے سی ای او سمیت دیگر حکام کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی تھی اور کے الیکٹرک کو شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے