پی ایم ڈی سی نے ملک کے 10 میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک کے 10 میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے اور میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیا۔

پبلک نوٹس کے مطابق سندھ میں غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجوں میں کراچی کا ڈاؤڈینٹل کالج، فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپورخاص، خیرپورمیڈیکل کالج، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن بھی شامل ہیں۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہےکہ سال 19-2020 میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات رجسٹرڈ کالجوں میں خودکو ایڈجسٹ کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے