خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 26 اگست سے ہونے والی بارشوں سے اب تک 67 افراد زخمی ہوئے جب کہ 191 گھروں کو جزوی اور 94 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

سیکرٹری ریلیف کے مطابق چینی سفارتخانے نے سوات میں متاثرہ 800 خاندانوں کے لیے کھانے کی اشیاء بھیجی ہیں جب کہ چترال، کوہستان اور بونیر کےلیے مز ید امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، حفظان صحت کٹس، کچن سیٹ اور کمبل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ بونیر کو 350 خیمے، 180 کچن سیٹس، 180 حفظان صحت کٹس، 500 کمبل اور 200 پلاسٹک میٹ مہیا کیے گئے ہیں جب کہ ضلع تورغر کو 200 خیمے، 100 کچن سیٹس، 200 پلاسٹک میٹ، 200 ترپال، 5 سرچ لائٹس اور 100 میٹس دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں جب کہ خیبر پختونخوا کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے