وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کراچی کے لیے ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

قبل ازیں کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی آئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 802 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے جس میں سے سے زیادہ تر منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔

اس پروگرام میں سے 47 ارب 18 کروڑ روپے گزشتہ سال خرچ ہو چکے ہیں، 31ارب 99 کروڑ رواں مالی سال کے دوران مختص کیے جا چکے ہیں اور اگلے 5 سال کے دوران 523 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران سے ایم کیو ایم کا وفد اور جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاہ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان صنعت کاروں، تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی جائیں گے جس کے بعد وہ آج شام کراچی سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے