ایم کیو ایم کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کے مکینزم کا خیر مقدم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کے مکینزم کا خیر مقدم کیا ہے۔

کراچی میں وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کاکہنا تھا کہ منصوبوں پر وسائل خرچ کرنے کے نظام میں شفافیت یقینی بنانا خوش آئند ہے۔

امین الحق کاکہنا تھاکہ امید ہے کہ کراچی پیکج پر عملدرآمد سےکراچی والوں کو ریلیف ملےگا، پیکج کراچی پرکوئی احسان نہیں ہے، یہ کراچی کاحق ہے، جتناکراچی پر لگایاجائےگا، اس سے ڈبل یہ شہر کما کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میئر کراچی ناکام ہوگیا مگر اصل میں ایکٹ ناکام ہوا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ میں ہیں۔

ایم کیو ایم رہنماکاکہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سب ایک پیج پر ہیں، کل وزیراعظم سے مردم شماری سے متعلق بات ہوئی، ہماری خواہش ہےکہ کراچی کے عوام کو صحیح طریقہ سے گنا جائے۔

خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان نےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 1100ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم کراچی میں صاف پانی، سیوریج ٹریٹمنٹ،نالوں کی صفائی اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے