بلاول کی آمد پر انتظامیہ کی پھرتی، ائیرپورٹ کے قریب سیلاب ریلیف کیمپ قائم

میر پور خاص میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ نے پھرتی دکھاتے ہوئے ائیرپورٹ کے قریب سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے میرپورخاص میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے پیش نظر انتظامیہ کو بھی امدادی سرگرمیاں یاد آگئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ائیرپورٹ کے قریب مرکزی سڑک کے کنارے سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم کردیاگیا ہے۔

اس حوالے سے سیلاب متاثرین نے جیو نیوز کو بتایاکہ یہ ریلیف کیمپ آج ہی قائم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ گذشتہ روز قائم کیا گيا تھا۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد دیگر علاقوں کی طرح میرپور خاص بھی سیلاب کا شکار ہے اور سیلاب کے باعث متعدد علاقے خالی کرالیے گئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں تاحال پانی موجود ہے اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے