شوگر مل میں مزدور کے نام پر 36لاکھ کی چینی فروخت ہونےکا انکشاف

فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں صرف 5 دن لوڈنگ کا کام کرنے والے مزدورکے شناختی کارڈ پر 36 لاکھ روپے کی چینی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چینی کی بے نامی خرید و فروخت کا واقعہ فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں سامنے آیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 36 لاکھ روپے کی چینی خریدنے پر جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے اصغر اعوان نامی محنت کش کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔

ایف بی آر کے نوٹس کے متن کے مطابق شوگر ملز کے ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ اصغر اعوان کے نام پر 36 لاکھ 53 ہزار 846 روپےکی چینی فروخت ہوئی۔

ایف بی آر کا نوٹس ملا تو محنت کش اصغر اعوان کے ہاتھوں کے طوطے اُڑگئے، اس کا کہنا ہے کہ اس نے 2017 میں صرف 5 دن شوگر ملز میں مزدوری کی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محنت کش کا کہنا تھا کہ اس کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوگیا تھا جس پر شوگر ملز کے عملے نے نیا کارڈ بنانے کے لیے بھی کہا تھا، 5،6 دن کی ملازمت کرنے کے بعد وہ دوبارہ ملازمت پر نہیں گیا اورکاشت کاری کرنے لگ گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے