فیصل آباد: پولیس مقابلے میں بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم سمیت 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان سمیت 4 ملزمان مارے گئے۔

سی پی او محمد سہیل چوہدری کے مطابق پولیس پارٹی 14 سالہ لڑکے زین سے زیادتی اور قتل میں گرفتار ملزمان سجاد ڈھولکی اور اللہ رکھا کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے کرجا رہی تھی جنہیں چھڑانے کیلئے8 ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔

سی پی او نے بتایا کہ مبینہ مقابلے میں زیر حراست دونوں ملزمان اور دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے حملہ آور عابد حسین کے خلاف 41 اور خالد کے خلاف 43 ڈکیتی اور عصمت دری کے مقدمات درج تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے