موٹر وے زیادتی کیس: عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

لاہور: مشرقی بائی پاس موٹروے پر خاتون سے ڈکیتی اور زیادتی کے واقعے کے عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا۔

خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے عینی شاہد نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور بتایا کہ خاتون کو ایک ڈاکو زبردستی کھینچ کر پیچھے لے جارہا تھا۔

عینی شاہد خالدصفدر نے مزید بتایا کہ خاتون کو کھینچنے والا شخص اسے تھپڑ بھی مار رہا تھا،گاڑی کے پیچھے ایک اورشخص کھڑا تھا۔

خالد صفدر نے بتایا کہ انہوں نے یہ سب دیکھنے کے بعد واقعے کی اطلاع 15 کو دی۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالااور سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے