کورونا کیخلاف کامیابی پر دنیا میں پاکستان کی مثال دی جا رہی ہے: صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان نے کورونا کے خلاف کامیابی اللہ کی مدد اور مؤثر حکمت عملی سے حاصل کی، پوری دنیا میں پاکستان کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔

سانگھر کے علاقے جام نواز علی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور مشکل وقت میں انھیں امداد کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرہ افرادکو ہم نے اکیلا نہیں چھوڑا ہے،سندھ اور وفاقی حکومت مل کر کام کریں تو حالات میں بہتری آئےگی،کوئی لاوارث نہیں،کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں جو مسائل ہیں وہ بھی حل کریں گے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے ذریعے کوروناکو شکست دے کر ایک مثال قائم کی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام نے مل کر کورونا کو شکست دی ہے، کورونا کی وجہ سے ساردی دنیا کی معیشت کو نقصان ہوا، پاکستان میں بھی نقصان ہوا لیکن اتنا نہیں ہوا۔

صدر مملکت نے میر پور خاص میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی افراد راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے