کراچی میں غیر ملکی خاتون کی مبینہ خودکشی کا معمہ حل

کراچی کے علاقے کلفٹن میں غیر ملکی خاتون کی مبینہ خود کشی کا معمہ حل ہو گیا۔

کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں گزشتہ ہفتے غیر ملکی خاتون نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا اور پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قازقستان کی 53 سالہ خاتون سیوٹ لینہ زوجہ فاروق جناح اسپتال لائی گئی تھیں جہاں پوسٹمارٹم کے بعد پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایم ایل او نے اسے خودکشی لکھا تھا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع کے شواہد اور دیگر ثبوت کی بناء پر پولیس کو قتل کا شک ہوا اور پھر پولیس کی درخواست پر دوبارہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔

میڈیکل بورڈ نے پولیس کے خدشات درست ثابت کر دیے اور رپورٹ میں غیر ملکی خاتون سیوٹ لینہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

جس پر بوٹ بیسن پولیس نے خاتون سیوٹ لینہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا۔

غیر ملکی خاتون کے سر پر بھی زخم کے نشانات تھے۔ پولیس نے قتل کے مقدمے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے