مری ایکسپریس وے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوان گرفتار

مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی سوار 5 افراد ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے ہیں جس پر نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سےحراست میں لے لیا گیا۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور سیالکوٹ موٹر پر گجرپورہ کے قریب دو ملزمان نے ایک خاتون کو گاڑی سے اتار کر جنگل میں لیجا کر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے