قصور میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق جب کہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کی حدود کالج روڈ دھوڑ کوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود عبدالحمید، اس کی بیوی نائلہ بی بی اور بیٹی ظاہرہ بتول جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔