موٹر وے زیادتی کیس: ملزم وقار کے سالے عباس نے بھی گرفتاری دیدی

موٹر وے زیادتی کیس میں خود پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن کے سالے عباس نے بھی اپنی گرفتاری دیدی۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور زیر حراست ملزم وقارکے سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقار الحسن نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا سالہ عباس اس کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے موٹر وے زیادتی کیس میں عابد علی اور وقار الحسن کو ملزم نامزد کیا تھا۔

ملزم وقار الحسن نےگزشتہ روز سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی گرفتاری پیش کر دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے