کراچی: کلفٹن میں غیر ملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

کراچی: کلفٹن کے بلاک 5 میں 10 روز قبل قتل کی جانے والی غیر ملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق خاتون کے قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں خاتون کا شوہر اور اس کا ملازم شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے اپنے ملازم کی مدد سے قتل کیا، 2004 سے مقتولہ ملزم کی خدمت پر مامور تھی اور ملزم نے قازقستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے حال ہی میں کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد خاتون نے گھر نام کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ملزم نے ملازم کی مدد سے خاتون کو قتل کردیا اور قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی واقعے کو خودکشی ہی قرار دیا گیا لیکن انویسٹی گیشن افسر کی درخواست پر دوبارہ پوسٹ مارٹم اور میڈیکل ٹیم نے جائے وقعہ کا دورہ کیا، تفتیش مکمل ہونے کے بعد خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل قرار دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے