وزیراعظم پر کورونا میں مبتلا حمزہ شہباز کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر کورونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس طرح سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج میں مجرمانہ غفلت برتی گئی، اب وہی کچھ حمزہ کے ساتھ ہو رہا ہے، حمزہ شہباز کی اسپتال منتقلی کی درخواست عمران خان کے حکم پر وصولی سے انکار کیا گیا۔

ترجمان ن لیگ کاکہنا ہےکہ حمزہ شہبازکی زندگی پرکوئی آنچ آئی توعمران خان اس جرم کے ذمہ دارہوں گے وہ سیاسی انتقام میں میں اندھے ہوچکے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت حکمران جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

ن لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اگرحمزہ شہباز کو اسپتال منتقل نہ کیاگيا تو ایوان وزيراعلیٰ کے باہر دھرنا دیں گے۔

[pullquote] ن لیگ حمزہ کی بیماری پربھی سیاست کررہی ہے:فیاض چوہان[/pullquote]

دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہےکہ ن لیگ حمزہ شہبازکی بیماری پربھی سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہے، حمزہ شہباز کو اتفاق اسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ خلاف قانون ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے مطابق جناح اسپتال کے پروفیسرعباس رضا کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے اوراعلیٰ پائے کے ڈاکٹر اورپروفیسر حمزہ شہباز کا مکمل طبی معائنہ کریں گے، اس کے بعدحمزہ شہباز کو کسی سرکاری اسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ جیسے نوازشریف کی چھوٹے گوشت کی پلیٹوں اور من پسند میٹھے سے خدمت کی تھی،ویسے ہی حمزہ شہباز کوبھی مکمل نگہداشت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے