لاہور: پنجاب کابینہ میں 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے گئے۔
حسین جہانیاں گردیزی اور نعمان لنگڑیال کے قلمدان تبدیل کیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر زراعت بنا دیاگیا ہے جب کہ نعمان لنگڑیال سے وزارت زراعت کا قلمدان واپس لے کر وزیرمینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا ہے۔