لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے دیگر 2 کیسوں میں مجرم سہیل شہزاد کو 6 بار سزائے موت، 2 بار عمر قید اور 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ سہیل شہزاد پر الزامات ثابت ہوگئے ہیں، مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہیں ہو جاتی۔
مجرم سہیل شہزاد کا ٹرائل سیکیورٹی خدشات پر کوٹ لکھپت جیل میں کیا گیا جس میں مجرم کے خلاف 23 گواہوں کے بیانات اور 342 کے تحت مجرم کا حتمی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے دلائل دیے جب کہ عدالت نے اس سے قبل بھی دو مقدمات میں مجرم کو سزائے موت کی سزا سنا ئی تھی۔