بیوی نے ٹک ٹاک پر فالوورز بڑھانے کیلئے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دیدی

رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی جس سے شہریوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

تحصیل لیاقت پور کے علاقے رشید آباد کی رہاشی خاتون نے اپنے شوہر کی کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔

خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل کے گھر کے باہر پہنچ گئی جب عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی پر قانونی کارروائی کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے