موٹروے زیادتی کیس: ملزم کی تصویر اور معلومات کس نے لیک کیں؟

لاہور: موٹر وے زیادتی کیس کے نامزد ملزم عابد کی تصویر اور دیگر معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلی کو موٹر وے زیادتی کیس کی تصویر لیک ہونے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھجوائی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے ملزم کی معلومات فارنزک ڈپارٹمنٹ سے لیک ہوئی، اور جس شخص نے معلومات لیک کیں اس کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کی معلومات لیک کرنے سے متعلق حتمی رپورٹ وزیراعلی عثمان بزدار کو دورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم کی تصویر اور دیگر معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے