مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس بار اے پی سی میں دراڑیں نہیں پڑیں گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے بہت پریشان ہیں، کل آل پارٹیز کانفرنس میں عوام کی بھر پور نمائندگی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ میاں صاحب کے آنے کے بارے میں ڈاکٹر ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
اے پی سی کے بعد دراڑیں پڑنے سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ اس مرتبہ اے پی سی میں سیمنٹ لگایا ہے، دراڑیں نہیں پڑیں گی۔