مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مایوس عناصر کی آل پارٹیز کانفرنس بھی مایوس کن رہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علیم خان کو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے، مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے