صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اور وقف پراپرٹیز بل کی منظوری دیدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اور اسلام آباد وقف پراپرٹیز بل کی منظوری دے دی۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9ہوجائےگی۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر عارف علوی نےاسلام آباد وقف پراپرٹیزبل2020 کی بھی منظوری دی ہے، بل کےتحت اسلام آبادکےعلاقوں میں وقف شدہ جائیدادوں کے بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیےجائیں گے۔

ان بلز کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے