آصف زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور سابق صدر کی جانب سے پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت ضمنی دائر نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ان تینوں ریفرنسز کو خارج کیا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ ان ریفرنسز پر ٹرائل جاری رکھا جائے گا۔

عدالت نے ریفرنسز میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔

[pullquote]آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع[/pullquote]

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں ان کے وکیل فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت نیب نے بتایا کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پراسس میں ہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ نیب اس کیس میں فریش کمنٹس فائل کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سابق صدر کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے