سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں سیلاب کے دوران اپنے مرغی کی ہلاکت پر بلاول بھٹو زرداری سے مدد کا مطالبہ کرنے والے ننھے احمد مری اب تک 12 مرغے تحفے میں مل چکے ہیں۔
احمد مری کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس وہ روتے ہوئے اپنے مرغے کی ہلاکت پر احتجاج کرتے اور سیلابی پانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ‘پرانا پاکستان واپس’ کرنے کا مطالبہ کرتے دکھائی دیے۔
ننھے احمد مری کو اب تک مختلف تنظیموں اور لوگوں کی جانب سے 12 مرغے تحفے میں دیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ روز جے یو آئی کے ایک وفد نے بھی بچے سے گاؤں مہک واٹر میں احمد مری سے ملاقات کی اور رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے 3 مرغے، ایک مچھردانی اورراشن بچےکےحوالےکیا۔
اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن فراہم کیا گیا۔
اتنے تحائف اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمد مری خوشی سے نہال ہے تاہم اس کےگاؤں سے پانی اب تک نہ نکالا جاسکا لیکن اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائےگا۔