شادی شدہ شخص کورونا کا بہانہ بناکر محبوبہ کے ساتھ بھاگ نکلا

بھارت میں شادی شدہ شخص نے اپنی محبوبہ کے ساتھ گھر سے بھاگنے کے لیے کورونا وائرس کا سہارا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ منیش مِشرا نے اپنی اہلیہ کو فون کیا کہ ان کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اب زندہ نہیں رہنا چاہتے اور یہ کہنے کے بعد انہوں نے فون بند کردیا جس کی وجہ سے ان کے گھر والے بے حد پریشان ہوگئے۔

بعدازاں منیش مشرا کی اہلیہ نے اپنے بھائی کو بتایا اور انہوں نے انہیں پولیس میں رپورٹ کرنے کا کہا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ منیش مشرا کورونا وائرس کا بہانا بنا کر اپنے گھر والوں اور بیوی کو چھوڑ کر محبوبہ کے ساتھ بھاگا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقامی لیبارٹریز میں ہونے والے تمام تر ٹیسٹ کی تفصیلات چیک کیں جس میں منیش مشرا نام کے کسی شخص کا ٹیسٹ نہیں ہوا جب کہ انہوں نے اس جگہ بھی چھان بین کی جہاں منیش مشرا نوکری کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا جہاں منیش نوکری کرتا تھا وہاں سے اسے فراڈ کے جرم میں نکال دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کے دوستوں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کا کسی خاتون کے ساتھ تعلق تھا۔

پولیس نے بلآخر منیش مشرا کو اندور شہر سے ڈھونڈ نکالاجو وہاں اپنی محبوبہ کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا اور اس کے گھر والے اس کی موت واقع ہونے کا سمجھ بیٹھے تھے۔

بعدازاں پولیس منیش مشرا کو اپنے ساتھ لے گئی جہاں اسے گھر والوں کے حوالے کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے