گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز طلب کرلیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے لیے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز طلب کرلیں۔

اسپیکراسدقیصر نے تجاویزکیلئے 28 ستمبرکو پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس بھی طلب کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلے کے مطابق گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لیے بھی تجاویز دی جائیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز کیلئے 28 ستمبر کو سہ پہر3 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں تجاویز کی روشنی میں شفاف الیکشن کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، قوانین اور قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

گلگت بلتستان الیکشن 2020کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے، تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔

چیئرمین الیکشن کمیشن راجا شہباز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کےانتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی25 ستمبرسے30 ستمبرتک جمع کرائےجاسکیں گے۔

7اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائےگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست19 اکتوبرکوشائع اور20 اکتوبرکو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے